قصور جڑانوالہ ، پولیس کا سرچ آپریشن ، اشتہاریوں سمیت 31گرفتار

قصور جڑانوالہ ، پولیس کا سرچ آپریشن ، اشتہاریوں سمیت 31گرفتار

  



قصور،جڑا نوالہ (بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر،نامہ نگار)قصور پو لیس نے اتوار کے روز سپیشل سنیپ چیکنگ کے دوران 5خطرناک اشتہاریوں سمیت 15جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد،38غیر قانونی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل اور گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر سکیورٹی تھریٹس کے پیش نظر پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی اتوار کے روز سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور اسکے ساتھ ساتھ ہفتہ کی رات گئے تک پولیس نے بھاری نفری کیساتھ سرچ آپریشن بھی کیے گئے ،اتوار کے روز سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد ،موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی، پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث5خطرناک اشتہاریوں کو گرفتا رکیا اسی طرح 10جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1کلوگرام چرس،110 لیٹر شراب 4پسٹل،2بندوق ،ایک رائفل اورکثیر تعداد میں گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی طرح بغیرنمبر پلیٹ، جعلی نمبر پلیٹ،بلیو لائٹس ،کالے شیشے اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 38 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا ۔ تھانہ لنڈیانوالہ پولیس کا سرچ آپریشن 16افراد بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہا، تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے ایس ایچ او نے پولیس جوانوں کے ہمراہ چک نمبر 582گ ب میں سرچ آپریشن کے دوران 16افراد کو حراست میں لیا اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا قابل ذکر امر یہ ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ایس پی ٹاؤن اور ڈی ایس پی و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت نہ کی ۔

سرچ آپریشن

مزید : علاقائی