وزیر اعظم کی لاہور آمد،شہر بھر کی سڑکیں جام ،سی ٹی او لاہور بھی پھنس گئے

وزیر اعظم کی لاہور آمد،شہر بھر کی سڑکیں جام ،سی ٹی او لاہور بھی پھنس گئے

لاہور( اپنے خبر نگار سے ،خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں اتوار کی چھٹی کے روز بھی دن بھر شہر میں ٹریفک کا برا حال رہا، شہری سڑکوں پر گاڑیوں میں قید ہو کر رہ گئے دوپہر سے رات گئے شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام دھرم بھرم ہو گیا سی ٹی او لاہور سمیت اہم شخصیات شہری ایمبولینسس گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہیں کینال روڈ مال روڈ انڈر پاسز یونیورسوٹی کلہ چوک برکت مارکیٹ ،مال روڈ راوی پل ،گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ دھرم پورہ ،صدر گول چکر ،علامہ اقبال روڈ ،چوبرجی چوک داتا دربار ،مین بلیووارڈ ،ڈیفنس چوک ،پر ٹریفک کی بندش شہریوں کے لئے اڑدھا ثابت ہوئی ہر طرف گاڑیاں ہی گاڑیا تھیں جن میں مجبور اور بے بس شہری قیدی بن کر بیٹھے رہے۔بتایا گیا ہے کے ٹریفک پولیس لاہور کا سربراہ رائے اعجاز بھی کینال روڈ پر پھنس گئے جہاں گھنٹوں ٹریفک بلاک رہی اسی طرح بیدیاں روڈ پر واقع پیراگون سٹی میں وزیر اعظم کی آمد سے قبل پیراگون سٹی جانے والے راستوں کی ٹریفک بند کر دی گئی جس سے ٹریفک کا شدید رش ڈیفنس اور ملحقہ سڑکوں پر جمع ہو گیا اور یہ سلسلہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے جانے کے کئی گھنٹوں بعد تک جاری رہا ۔

مزید : علاقائی