شیخوپورہ،سی آئی اے پولیس کی کارروائی، منشیات برآمد

شیخوپورہ،سی آئی اے پولیس کی کارروائی، منشیات برآمد

شیخوپورہ (بیورورپورٹ )سی آئی اے پولیس نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر کوٹ عبدالمالک موٹروے انٹر چینج پر خصوصی ناکہ لگا کر ایک مشکوک کار کو روکنے کے بعد اسکی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 30 کلوچرس اور افیون برآمد کرلی بتایا گیا ہے کہ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سرغنہ اعجاز خان علاقہ غیر سے مذکورہ منشیات سمگل کرکے صوبائی دارالحکومت میں سپلائی کیلئے اپنی کار نمبری 757آئی ڈی ایس پر سوار ہوکر آرہا تھا کہ اس دوران ڈی ایس پی سی آئی اے میاں ارشد اور انسپکٹر سی آئی اے سٹاف فیصل عباس چدھڑ نے اطلاع پر مذکورہ انٹر چینج پر ناکہ لگا کر منشیات فروش کوکار سمیت گرفتار کرلیا اور کارکے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

اعلیٰ معیار کی 30 کلو چرس وافیون برآمد کرلی ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اسکے ساتھی گزشتہ کئی سالوں سے علاقہ غیر سے منشیات سمگل کرکے لاہور اور دیگر اضلاع میں اسکی سپلائی دے رہے ہیں اس سپلائی کیلئے وہ علاقہ غیر کے لوگوں سے فی چکر ایک لاکھ روپے وصول کرتا ہے سی آئی اے پولیس ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لاہور اور پشاور ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

سی آئی اے

مزید : علاقائی