مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق

مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق

  



لاہور(خبرنگار) گارڈن ٹاؤن کلمہ چوک کے قریب تیز رفتار کار نے پیدل سڑک پار کرنے والے 53 سالہ اسحاق کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ برکت ٹاؤن شاہدرہ میں حفیظ نامی شخص مزدا کی زد میں آ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔ دریں اثناء نواب ٹاؤن میں 26 سالہ نوجوان نعیم پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہو گیا ۔ متوفی نعیم وہاڑی کا رہائشی اور لاہور میں ایک نجی کمپنی کے ہاسٹل میں ملازم تھا ، نعیم کوئی زہریلی چیز کھانے سے بے ہوش ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق متوفی نعیم کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے، جبکہ نعش مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی