مختلف مقامات پرچھاپے، 9جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

مختلف مقامات پرچھاپے، 9جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(خبر نگار) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کرکٹ میچ پر جوا جبکہ بادامی باغ پولیس نے قمار بازی کے الزام میں الگ الگ چھاپوں کے دوران 9افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائن سید علی رضا کی ہدایت پر ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ غلام دستگیر خان کی نگرانی میں پولیس کی ایک پارٹی نے ہال روڈ پر چھاپے مار کر 5افراد کو کرکٹ میچ پر جوا لگاتے ہوے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ اور گرفتار ملزمان عارف، اعظم، عمران راحیل اور شہباز کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی90ہزار روپے کی رقم 5موبائل فون سیٹ ایک ایل سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔ اسی طرح ایس پی سٹی عادل میمن کی ہدایت پر ایس ایچ او بادامی باغ رانا تاثیر احمد نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد آصف اور نذیر وغیرہ چار افراد کو جوا کھیلتے ہوے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے اورگرفتار ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم موبائل فون اور گھڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی