سٹی ٹریفک پولیس نے حادثات میں جاں بحق و زخمی افراد کا عالمی دن منایا

سٹی ٹریفک پولیس نے حادثات میں جاں بحق و زخمی افراد کا عالمی دن منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے زیر اہتمام حادثات میں جاں بحق اور زخمی افراد کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر فیصل چوک مال روڈ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین ،چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویڑن آصف صدیق،سیفٹی مینجراٹلس ہنڈاتسلیم شجاع اور رواں سال حادثا ت میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔اس موقع پر جاں افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں گئیں اور ان کیلئے دعا مغرفت بھی کروائی گئی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے بتایا کہ رواں سال مہلک حادثات میں251افراد جاں بحق ہوئے،جن میں 80 فیصدحادثات ڈرائیورز کی غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوئے۔جبکہ دوران ڈرائیونگ گاڑی کا ٹائر راڈ،بغیر لائٹس کے سفر کرنے،ٹائر کے پھٹنے اور بریک فیل ہونے سمیت دیگر فنی خرابی پر 4فیصد مہلک حادثات رونما ہوئے۔ جبکہ خراب روڈ کنڈیشنز، بارش، دھند اور کسی کو محفوظ کرتے ہوئے 16 فیصد حادثات ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں حادثات میں جاں بحق افراد کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیں۔رائے اعجاز احمد جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی ملے اوران کے ساتھ اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -