باٹا پور: لیگی چیئرمین کی اندھا دھند فائرنگ،6ساتھیوں سمیت گرفتار

باٹا پور: لیگی چیئرمین کی اندھا دھند فائرنگ،6ساتھیوں سمیت گرفتار

  



لاہور (خبرنگار)مسلم لیگی چیئرمین کی اندھا دھندفائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔بتا یا گیا ہے کہ باٹا پور میں مسلم لیگی چیئرمین راشدعلی بٹ نے گھرکی تعمیرکو رکوانے کے لئے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کر دی جس پرپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور چیئرمین راشدعلی بٹ کو اس کے6ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی مناواں شیخ غیاث احمد کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔قانون کسی کوہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چیئر مین راشدعلی بٹ سے اسلحہ بھی برآمدکیا گیاہے۔

مزید : علاقائی