واہگہ ریلوے اسٹیشن :کروڑوں کی ہیروئن بھارت سمگلنگ کی کوشش ناکام

واہگہ ریلوے اسٹیشن :کروڑوں کی ہیروئن بھارت سمگلنگ کی کوشش ناکام

لا ہور (خبر نگار ) واہگہ ریلوے اسٹیشن پرکروڑوں روپے کی ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اتوار کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پرلاہورسے بھارت جانے والی مال گاڑی کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی ہیروئن مال گاڑی میں پڑے فرنیچرمیں چھپائی گئی تھی۔ حکام نے مال گاڑی میں منشیات چھپانے کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : علاقائی