مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 12افراد زخمی

مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 12افراد زخمی

شیخوپورہ،قصور،جڑا نوالہ (بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر،نامہ نگار)لاہور روڈ قلعہ ستار شاہ کے قریب ٹبہ رحمت یوٹرن پر ایک تیز رفتار مسافر ویگن نے آگے جانے والی موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 6 مسافر شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے پتو کی ملتان رو ڈ پر با ئی پاس کے قریب کا ر کی مو ٹر سائیکل کو ٹکر خا تون سمیت تین افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق آفا ق علی اپنے والد احمد اور والدہ کلثوم کے ہمراہ مو ٹر سا ئیکل FDQ 407پر سوار ہو کر شہر کی طرف آرہا تھا کہ تیز رفتا ر کا ر LEP 5520نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں آفا ق علی احمد علی اور کلثوم بی بی شدید زخمی ہو گئے جن کو فو ری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جا یا گیا تاہم آفا ق علی کو تشویش ناک حالت کے پیشے نظر لاہور منتقل کر دیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشہ پرسوار افراد حادثہ کا شکار ، بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 237گ ب کا رہائشی ندیم اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشہ پرواپس گھر جا رہا تھا کہ دیہہ ہذا ہی کے سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ندیم سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا مگر تشویشناک حالت کے پیش نظر ندیم کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی