راجہ جنگ ، پولیس کا سرچ آپریشن ، 8جواری پکڑ لیے

راجہ جنگ ، پولیس کا سرچ آپریشن ، 8جواری پکڑ لیے

راجہ جنگ (نامہ نگار) راجہ جنگ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 8 جواری پکڑ لیے 42000 ہزار روپے نقدی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے ایس ۔آی اکبر غنی ۔اعجاز خاں ۔طاہر اسلام اور تین عدد ملازمین کے ہمراہ راجہ جنگ کی نواحی حویلی پکی حویلی میں سرچ آپریشن کیا وہاں پر 9 عدد افراد جوا کھیل رہے تھے پولیس نے 8 افراد جن مین کاشف عرف کاشی خان ۔پرویز۔محمد رفیق۔وقار۔اکبر علی۔ بشیر احمد۔قیصر الیاس اور ریاض کو گرفتار کر لیا جبکہ اعظم نامی ایک ملزم بھاگنے میں کامیاب ہو گیا داو پر لگی 42000 ہزار کی رقم پولیس نے قبضہ میں لے کر بجرم گیمبلنگ ایکٹ پرچہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی