شہر بھر کی 10اہم شاہراہوں پر 300سے زائد ویلروں کا راج

شہر بھر کی 10اہم شاہراہوں پر 300سے زائد ویلروں کا راج

  



لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت کی 10 شاہراؤں اور سڑکوں پر 300 سے زائد ویلروں نے دن بھر اودھم مچائے رکھا اور ونویلنگ کے دوران چار ویلرز شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ’’خانہ پری‘‘ میں مصروف رہی۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کی جانب سے ون ویلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو پولیس نے ہوا میں اڑا دیا ہے اور پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے پر گزشتہ روز اتوار کی چھٹی ون ویلروں نے شہر کی اہم شاہراؤں اور سڑکوں پر گزارا ہے جس میں 300 سے زائد ویلروں نے دن بھر شہر کی 10 اہم شاہراؤں اور سڑکوں پر اودھم مچائے رکھا جس میں کنال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، ، فیروز پور روڈ سمیت والٹن روڈ اور وحدت روڈ پر سب سے زیادہ ون ویلنگ کی گئی اور اس دوران چار ویلرز تیزی رفتاری کے باعث موٹر سائیکلوں سے گر کر فٹ پاتھ اور گاڑیوں سے ٹکرانے پر شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونے والے دو ویلروں شہباز اور حمزہ کو جناح ہسپتال جبکہ دو ویلروں نصرت اور انصر علی کو سروسز ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس دن بھر ’’ خانہ پری‘‘ پر لگی رہی اور مجاہد سکواں ، ڈولفن فورس سمیت پیروسکواڈ اور سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تھانوں کی پولیس محض خانہ پری پر لگی رہی ہے ۔ اس حوالے سے قائم مقام ڈی آئی جی آپریشن معین مسعود نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کے خلاف مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور متعدد ویلرز کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرکے تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی