شیخوپورہ ، 6میڈیکل سٹور سربمہر 9، کیس ڈرگ کو رٹ ارسال

شیخوپورہ ، 6میڈیکل سٹور سربمہر 9، کیس ڈرگ کو رٹ ارسال

  



شیخوپورہ (بیورورپورٹ) ڈرگ کنٹرولر شیخوپورہ عمران انور کی زیر قیادت میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 3ادویات ساز کمپنیوں اور 100سے زائد میڈیکل سٹورز کی چیکنگ اور فروخت کی جانیوالی ادویات کا جائزہ لیا گیا ، 6میڈیکل سٹورز سیل، 9کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوادیئے گئے جبکہ ڈرگ کنٹرولر کی طرف سے موبائل فون نمبر 0300-4840116 بھی جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جہاں کہیں غیر معیاری ، زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات سمیت نشہ آور ادویات کی فروخت ہوتی دیکھیں فوری مطلع کریں تاکہ ان عوامل کا سدباب کیا جاسکے۔

کریک ڈاؤن

مزید : علاقائی