ننکانہ پولیس کی کارروائی، دو ملزمان کے قبضہ سے منشیات برآمد

ننکانہ پولیس کی کارروائی، دو ملزمان کے قبضہ سے منشیات برآمد

  



ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے دوران ناکہ دو ملزمان کے قبضہ سے منشیات برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے تحصیل موڑ ننکانہ صاحب کے قریب پرانا ننکانہ کے رہائشی ملزم شہباز ولد اللہ دتہ سے دوران تلاشی 560گرام چرس برآمد کر لی علاوہ ازیں تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے دھولر چوک ننکانہ صاحب میں دوران ناکہ موگا منڈی کے رہائشی ملزم مشتاق کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

کارروائی

مزید : علاقائی