زمبابوے کی حکمراں جماعت نے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی سربراہی سے برطرف کردیا

زمبابوے کی حکمراں جماعت نے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی سربراہی سے برطرف کردیا

ہرارے(آئی این پی) افریقی ملکزمبابوے کی حکمراں جماعت نے ملک کے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی سربراہی سے برطرف کرکے نائب صدر کو ان کی جگہ مقرر کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک زمبابوے کی حکمران سیاسی جماعت زانو پی ایف کے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی قیادت سے ہٹا دیا ہے۔ ان کو اہلیہ گریس موگابے سمیت پارٹی سے بھی نکال دیا گیا ہے۔فوج اور زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کے درمیان چپقلش جاری ہے، فوج نے چند روز قبل انہیں بدعنوان قرار دیتے ہوئے نظر بند کردیا تھا بعدازاں فوج نے انہیں گزشتہ روز ہی منظر عام پر آنے کی اجازت دی تھی اور وہ عوام میں نظر آئے تاہم نظر بندی ختم ہونے کے بعد بھی ان کا موقف تھا کہ وہ ملک کی صدارت کا عہدہ ہرگز نہیں چھوڑیں گے جب کہ دوسری جانب فوج کا کہنا تھا کہ صدر ازخود اپنے عہدے سے استعفی دے دیں۔ اس معرکہ آرائی میں موگابے کی جماعت نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

زمبابوے

مزید : علاقائی