پا ک فضائیہ کے طیارے نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدای سامان ایران پہنچادیا

پا ک فضائیہ کے طیارے نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدای سامان ایران پہنچادیا

  



اسلام آباد(آئی این پی ) پاک فضائیہ کا ایک سی 130 طیارہ ایران کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچا کر پی اے ایف بیس نور خان واپس پہنچ گیا۔اس طیارے میں 12 ٹن سے زائد سامان تھا جس میں 165ٹینٹ،1050کمبل، 200 ترپالیں، 200 پلاسٹک کی چٹائیاں اور دیگرضروری چیزیں شامل تھیں۔نیشنل ڈزاسٹرمینجمنٹ نے برادر ملک ایران کے زلزلہ متاثرین کے لئے اامدای سامان تہران میں ایرانی حکام کے حوالے کیا۔پاکستان اور ایران کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے ایران نے پوری دنیا میں سے صرف پاکستانی امداد قبول کی ہے۔

مزید : علاقائی