بنگلہ دیش ،میانمار مذاکرات روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ حل کریں ،چین

بنگلہ دیش ،میانمار مذاکرات روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ حل کریں ،چین

  



ڈھاکہ (آئی این پی ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہاہے بنگلہ دیش اور میانمار بات چیت کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ حل کریں ،عالمی برادری کو مسئلے کے حل کیلئے سازگار ماحول تیار کرنا چاہیے ۔ چین دونوں ملکوں کے دوست ہمسائے کی حیثیت سے اس مسئلے کے حتمی حل کیلئے پوری کوشش کرتا رہیگا، چین بنگلہ دیش، چین ،بھارت اور میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا جبکہ بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ یہ تاریخ کا چھوڑا ہوا مسئلہ ہے،حالیہ عرصے میں بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمان میا نمار سے بنگلہ دیش میں داخل ہوئے مسئلے کے حل کیلئے میا نمار کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کرنے پر تیار ہ ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بنگلہ دیش کا دوست ملک ہے ۔ چین بنگلہ دیش کیساتھ باہمی کلیدی مفادات سے وابستہ امور کی حمایت کریگا۔ باہمی تزویراتی تعلقات کو فروغ دیتا رہیگا، دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق امور میں باہمی تعاون کو تیز تر بنائیگا اور بنگلہ دیش، چین ،بھارت اور میانمار کی اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا، بعد ازاں وانگ ای نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ احمد علی سے بھی ملاقات کی اور ان کیساتھ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزیر خارجہ

مزید : علاقائی