سی پیک پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا،رانا تنویر

سی پیک پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا،رانا تنویر

شیخوپورہ(آئی این پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے میں ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے یہ قومی منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا سی پیک پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے فروی 2018 میں لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو جا ئے گا آئندہ بر س مذید ساڑھے 3ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو گی انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی مہیا کی جارہی ہے جس سے ملکی معیشت میں دن بدن بہتری آرہی ہے ہم آنیوالی نسل کو محفوظ اور روشن پاکستان دیکر جا ئینگے کچھ عنا صرکوپاکستان کی تیز رفتار ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ۔ وہ گزشتہ روز یہاں کو ٹ عبدالمالک نا درا آفس ، دوساکو چوک میٹل روڑکی افتتاحی تقریب اور ونڈالہ دیال شاہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر کر رہے تھے ۔ پیر اشرف رسول ایم پی اے ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، چیئر مین ایم سی فیروزوالہ چودھری فرہاد بہادر،آرگنائزر مسلم لیگ (ن) فیروزوالہ چودھری محموداختر گورایہ ، امیدوار پی پی 165میا ں عبدالرف ، ملک نوید محمود چوہان ، ملک ظہیر احمد سمیت دیگر نے بھی کنونشن سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے الیکشن مقررہ وقت پر ہو نگے کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ آئینی ترامیم میں مذید تا خیر ہو مگر اس کی بروقت پارلیمنٹ سے بھاری اکثریت سے منظوری سے ان کاخواب چکنا چور ہو گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نواز شریف ہمارے لیڈرہیں اور پوری پارٹی ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتی ہے ہم نے پہلے بھی عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا مگر قوم نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں انہوں کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھی کا میابی حاصل کرے گی دریں اثنا وفاقی وزیر نے این اے 132کے مختلف علاقوں کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ، سوئی گیس ، بجلی کی فراہمی کے علاوہ نئی رابطہ سڑکو ں کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ۔

رانا تنویر حسین

مزید : علاقائی