عمران خان کی نظر میں سارے سیاسی لیڈر کرپٹ ہیں ، میاں افتخار

عمران خان کی نظر میں سارے سیاسی لیڈر کرپٹ ہیں ، میاں افتخار

باجوڑ ایجنسی(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی نظر میں پاکستان کی تمام سیاسی لیڈر شپ کرپٹ ہے لیکن وہ خود بتائیں کہ بھٹو دور کے 313 کرپٹ بیورو کریٹس میں ان کے والد محترم اکرام اللہ نیازی کونسے نمبر پر تھے دوسروں کو کرپٹ اور چور کہنے والے تاریخ کے اوراق کو مسخ کرنے کی کوشش کررہاہے کیا قوم نہیں جانتی کہ عمران نیازی کا باپ اکرام اللہ نیازی پاکستان کا کرپٹ ترین شخص تھا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کئی پارٹیاں بدلی ہیں اس کا کل کا پتہ نہیں کہ وہ کونسی پارٹی میں ہوگا سابقہ حکمرانوں کو چورکرپٹ اور ڈاکو کہنے والا وزیراعلیٰ بھی تو سابقہ تین حکومتوں کا حصہ رہا ہے وہ خود اندازہ کرلے کہ وہ کتنا کرپٹ ہوگا امریکہ چین روس سپرپاور پاکستان ایران ہندوستان ایٹمی طاقتیں ہیں تین سپرپاور اور تین ایٹمی قوتوں نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے اور مذاکرات کی میز پر نہ آئیں تو نہ ختم ہونے والی تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہوگا جس کا نقصان پاکستانی اور افغانستان کے پختونوں کا ہوگا اس لئے پاک افغان مذاکراتی عمل شروع کرنا ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سی پیک منصوبے میں خیبرپختونخوا کو نظرانداز اور فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کے وعدوں کو ایفانہ کیا اس لئے ان کو پختونوں کی آہ لگ گئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی بجائے ذاتیات پر اترآیا ہے۔

مزید : علاقائی