مری : نئی گاڑی میں سیر پر نکلنے والا خاندان حادثے کا شکار ، 6جاں بحق

مری : نئی گاڑی میں سیر پر نکلنے والا خاندان حادثے کا شکار ، 6جاں بحق

  



مری(صباح نیوز)مری کے قریب ایک کار گہری کھائی میں گر نے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یونین کونسل پلک کے گاؤں بنگارہ میں کار کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں حاجی آصف، ان کا بیٹا فیصل عباسی اور ان کے 4 پوتے شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق حاجی آصف کے خاندان نے گزشتہ روز ہی نئی گاڑی خریدی تھی اور وہ اتوار کے روز علاقے میں گھومنے کیلئے نکلے تھے حادثے کا شکار ہو گئے۔

مزید : علاقائی