بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے، محمد میاں سومرو

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے، محمد میاں ...

  



لاہور(پ ر )یوتھ فار کشمیرکے سربراہ محمد میاں سومرو ( سابق وزیراعظم ) نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور درندگی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے ۔بھارتی سیکیورٹی فورسز اور قابض فوج ریاستی جبرو تشدد اور سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو زیر کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں لیکن خون میں لت پت کشمیری قوم کا جذبہ کم ہونے کی بجائے مزید مضبوط اور بھرپور طریقے سے اُبھر کے سامنے آیا ہے۔گذشتہ چند ماہ میں سینکڑوں کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا اور پیلٹ گنز کے استعمال سے خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور سلامتی کونسل کی منظور کردہ حق خودارادیت کی قرارداد پر عملدرآمد کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

محمد میاں سومرو نے گذشتہ روز بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے مغیث میر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ داخل ہو چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4