ملک کامستقبل اورسلامتی شفافانتخابات سے مشروط ہے،مسرت چیمہ

ملک کامستقبل اورسلامتی شفافانتخابات سے مشروط ہے،مسرت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ پاکستان)قومی دولت لوٹنے والوں سے بارگیننگ کی بجائے پائی پائی وصول کی جائے ممبر ایگزیکٹو کونسل تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبرمسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کامستقبل اورسلامتی شفاف انتخابات سے مشروط ہے ۔عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ اس کے خلاف بھرپو رمزاحمت کی جائے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جس کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں اترنے کے دعوے کر رہے ہیں اس پر انہیں عوام سے ووٹ کی بجائے ان کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی توجہ عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی بجائے شعبد ہ بازی کے منصوبوں پر مرکوز رہی ہے ۔ موجودہ حکومت کے دور میں عوام کا معیار زندگی بلند ہونے کی بجائے مزید تنزلی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک شدید مشکلات سے دوچار ہے اور ایسے حالات میں ملک کا مستقبل اور سلامتی شفاف انتخابات سے مشروط ہے۔ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جدوجہد منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔احتساب کے ادارے ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب کریں اور ان سے بارگیننگ کی بجائے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔