سنیارٹی لسٹوں کی تیاری کے نام پر اساتذہ کو ترقی سے محروم رکھا جارہا ہے،رانا لیاقت
لاہور(خبر نگار)پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب کے مرکزی جنرل سیکر ٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جنرل و میونسپل کیڈر اساتذہ ٹیچر پیکیج و ان سروس پروموشن سے محروم ہیں ۔سیکرٹری سکولز پنجاب کی طرف سے ہرما ہ کی 4تاریخ کو DPC کرنے کے احکامات کو سی اِی اوز نے ہوا میں اڑا دئیے ۔گزشتہ 2سالوں سے سنیارٹی لسٹوں کی تیاری کے نام پر اساتذہ کو اگلے گریڈز میں ترقی سے محروم رکھا جارہا ہے۔دفاتر میں اساتذہ مسائل کوحل کرنے کی بجائے پس پشت ڈال دیا گیا ہے ۔آج ہونے والی سی اِی اوز ایجوکیشن کانفرنس میں دیگر اہداف کے ساتھ ساتھ ٹیچر پیکیج اور ان سروس پروموشن مکمل نہ کرنے والے سی اِی اوز ایجوکیشن کے خلاف سیکر ٹری سکولز پنجاب کارروائی کا اعلان کریں وگرنہ پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی جس کا آغاز 29نومبر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے دفتر کے سامنے احتجاج سے کیا جائے گا۔