پریس کلب میں موٹرویز پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پرپروگرام

پریس کلب میں موٹرویز پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی)لاہور پریس کلب اور موٹر ویز پولیس نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں عالمی دن کے موقع پرصحافیوں میں روڈ سیفٹی کی آگاہی کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ڈی آئی جی موٹر ویز پولیس مسرور عالم کولاچی، صدر پر یس کلب محمد شہباز میاں ، سیکر ٹر ی عبدالمجید سا جد ، ڈی ایس پی منصور جا وید سمیت موٹر وے پولیس کے افسران اورصحافیو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر ویز پولیس مسرور عالم نے کہا کہ روڈ سیفٹی ایک سماجی مسئلہ ہے، معاشرے کے ہر طبقہ کواپنا کردار ادا کرنا ہوگاَ تاکہ پاکستان میں حادثات کی شرح کو کم کیا جا سکے، میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو عوام کو ٹریفک حادثات سے بچنے کے بارے میں آگاہی دے سکتے ہیں ۔ اس موقع پر موٹرویز پولیس کے اعلیٰ افسران نے پریس کلب کے ممبران کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کیا ۔ روڈ سیفٹی پروگرام میں حصہ لینے والے صحافیوں کیلئے روڈ سیفٹی کوئز کا انعقاد کیا گیا اور کامیاب قرار پانے والے صحافیوں میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرپریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں اور سیکرٹری عبدالمجیدساجد نے موٹر وے پولیس کے کردار کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ٹریفک قوانین پر علمدرآمد کویقین بنا یا جا نا چاہیے اس کیلئے عوام میں شعور پیدا کر نا بہت ضروری ہے ۔ تقریب کے آخر میں ٹر یفک حادثات سے متا ثرہ افراد کیلئے دعائے مغرفت کی گئی۔پروگرام کے اختتام پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے معزز مہمان کو پریس کلب کی جانب سے پھول پیش کئے۔