اللہ کے راستے پر قربانیاں دینی پڑتی ہیں،ڈاکٹرمحمد اسلم صدیقی

اللہ کے راستے پر قربانیاں دینی پڑتی ہیں،ڈاکٹرمحمد اسلم صدیقی

  



لاہور(پ ر )ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے کہ قرآن کریم بڑی حکمت والی کتاب ہے اور یہ ہمارے لئے نصیحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے راستے پر قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ ہمیں شہادت کی موت مانگنی چاہئے۔ اللہ کے نبیوں نے اللہ کے راستے پر جہاد کیا اور ہمیشہ استقامت کا ثبوت دیا۔ فرمایا اے لوگو تمہارے لئے تنبیہ اور نصیحت ہے۔ مومن ہمیشہ شہادت کی موت کا طلبگار ہوتا ہے ہمیں اللہ کی سربلندی کے لئے جہاد کرنا چاہئے اور شہادت کی موت کسی کسی کو نصیحت ہوتی ہے، حضرت حمزہ نے بھی اللہ سے شہادت کی موت مانگی تھی۔ جو شخص کسی خاص نظریہ کی خاطر جان دیتا ہے۔ یہی دلیل ہے اصل فریضہ ایمان صالح سے ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کا مقام کچھ اور ہے اور عاشقی کا مقام کچھ اور ہے اہل ایمان اللہ تعالیٰ کا حکم نہیں توڑتے بندگی صرف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے اور اطلاعات اللہ کے رسول کے لئے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4