نوازشریف کا ایبٹ آباد جلسہ بری طرح ناکام رہا،فرخ جاوید مون

نوازشریف کا ایبٹ آباد جلسہ بری طرح ناکام رہا،فرخ جاوید مون

  



لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے مسلم لیگ (ن) کے ایبٹ آباد جلسے کوناکام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے درباری پنجاب کے پٹواریوں،سرکاری سکولوں کے ٹیچرز،سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ملازمین اورتمام سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ کرنے میں ناکام رہے۔ پنڈال میں خالی کرسیاں اس بات کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ متعارف کرانے والوں کو گرفتار کیا جائے اورکرپشن ریفرنسز کے فیصلوں تک نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ یہ پھرملک سے بھاگنے کی تیاری کررہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4