تحریک تحفظ ختم نبوت کو جاری رکھا جائیگا،علامہ ممتاز اعوان

تحریک تحفظ ختم نبوت کو جاری رکھا جائیگا،علامہ ممتاز اعوان

  



لاہور(پ ر)کل مسالک’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ختم نبوت حلف کی آئینی شقیں 7بی اور 7سی کی بحالی سے قادیانیو ں کو چور دروازے سے اقتدار میں لانے کی سازش ناکام ہو گئی۔ آئین میں ختم نبوت حلف حزف کرنے کے مجرم قادیانی ایجنٹوں کو سزا ملنے تک تحریک تحفظ ختم نبوت کو جاری رکھا جائیگا شاہ عالمی چوک تحفظ ختم نبوت مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی لابی اور ان کے آلہ کار 73ء کے متفقہ اسلامی آئین کیخلاف اپنی ناپاک سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو انتہائی ناقابل برداشت ہیں۔غیور مسلمان اپنا تن،من، دھن مال و جان اور اولاد سب کچھ قربان کر سکتے ہیں لیکن وہ اللہ تعالیٰ کے سچے و آخری نبی حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی نبوت و رسالت کیخلاف کسی بھی سازش کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4