امریکی اعلٰی دفاعی عہدیداروں کا جلد دورہ پاکستان متوقع

امریکی اعلٰی دفاعی عہدیداروں کا جلد دورہ پاکستان متوقع

  



واشنگٹن(آن لائن) امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس اور امریکی افواج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفرڈ بہت جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے جہاں پاکستان سے طالبان کے خلاف کارروائیوں میں مدد طلب کرنے پر بات چیت کریں گے۔امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق جنرل جوزف ڈنفرڈ کا دورہ پاکستان روا ں ہفتے متوقع ہے جبکہ سیکریٹری دفاع جیمز میٹس آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان دوروں کی حتمی تاریخ واضح نہیں کی۔پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل کینتھ میک اینزی ایک نیوز نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا نے افغانستان میں موجود اپنی افواج کو مزید مضبوط کرنے اور ان کی نفری کو بڑھانے کے لیے 3 ہزار اضافی فوجی اہلکار تعینات کر دیے ہیں جو افغان فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکا

مزید : صفحہ اول