بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے حالات خراب کروارہا ہے

بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے حالات خراب کروارہا ہے
بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے حالات خراب کروارہا ہے

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کے جب ملک کا وزیر اعظم ہی کٹھ پتلی ہوگا تو وہ فیصلے کیا کرے گا پھر بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کیسے کریں گے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پوری حکومت ہی کٹھ پتلی ہے پاکستان کے خلاف سازشوں میں ہراول دستے کا کام بھارت کر رہا ہے اور بھارتی وزیر اعظم نوزشریف کے دوست ہیں ان حالات میں ان کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے حالات خراب کرواتا ہے اور پاکستان کی حکومت اس کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہتی ،اس مسئلہ پر ہم ایک ہیں مگر قوم ،سیاسی جماعتوں اور اداروں کو کچھ سیاسی جماعتیں ایک نہیں ہونے دیتی جب یہ خود کمزور ہوتے ہیں اور اپنی غلطیوں سے نکال باہر کئے جانے کے قریب ہوتے ہیں تو یہ سرحدوں پر کشیدگی پیدا کروا دیتے ہیں ۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ اول