پی ٹی آئی 2018میں خیبر پختونخوا میں حکومت نہیں بنا سکے گی : ناصر شاہ

پی ٹی آئی 2018میں خیبر پختونخوا میں حکومت نہیں بنا سکے گی : ناصر شاہ
 پی ٹی آئی 2018میں خیبر پختونخوا میں حکومت نہیں بنا سکے گی : ناصر شاہ

  

کراچی (آئی این پی ) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 2018 میں خیبرپختونخوا میں حکومت نہیں بنا سکے گی ، عمران خان سندھ میں جلسے کریں ہم ان کو سیکورٹی فراہم کریں گے ، وہ ج جعلی خان اور ان کی باتیں بھی جعلی ہیں ، وہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں ان کی قیادت پر کوئی اور نہیں خود اپنے لوگ الزامات لگا رہے ہیں ۔ سکھر پریس کلب میں سینئر صحافی اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید میمن کی کتاب تنہائی کا مسافر کی تقریب رونمائی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین علاج کے لیے بیرون ملک جا رہے یں ان کے کسی سے کوئی اختلافات نہیں ہیں ، مسلم لیگ کو اس کی سوچ اور فیصلوں کے باعث نقصان ہو رہا ہے اگر نواز شریف عدالتی احکامات کے بعد کوئی سیاسی فیصلہ کرتے تو شاید آج ان کو یہ دن دیکھنا نہ پڑتا ۔ ان کی اپنی پتہ نہیں کیا سوچ ہے کہ وہ خود کو خود نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں ، ان کو عقل سے فیصلے کرنے چاہیئیں ، اسحاق ڈار بیمار ہیں تو ان کو وزارت چھوڑ دینا چاہیئے تھا اور حکومت کو بھی چاہیئے کہ وزارت خزانہ کسی اور کو دے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم دو دن کے نکاح اور اس کے ٹوٹنے کے بعد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ کراچی میں دھونس اور دھاندلی کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور ان کو ابھی سے الیکشن کے نتائج دکھائی دے رہے ہیں اس لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ اگر کراچی کے عوام کو ان کی مرضی کے مطابق فیصلے کرنے کا حق مل جائے تو کراچی کے 2018 کے الیکشن کے نتائج پی ایس 114 کے نتائج سے مختلف نہیں ہوں گے . انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر تحفظات اور خدشات موجود ہیں , وزیر اعلیِ سندھ نے پہلے ہی روز خدشات کا اظہار کیا تھا اب اگر پانچ بلاکس کھول کر ان کے نتائج دیکھے جائیں اور اگر وہ مساوی ہوں تو ہمارے خدشات ختم ہوجائیں گے , کیونکہ صرف کراچی ہی نہیں سندھ کے دیگر شہروں میں مردم شماری کے نتائج پر ہمارے تحفظات ہیں ۔

ناصر شاہ

مزید : صفحہ اول