وزیر اعظم اپنا منشی بھی فارغ نہیں کر پا رہے : فواد چودھری
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنا منشی بھی فارغ نہیں کرپارہے‘ شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے‘ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکو مت مدت نہیں عدت پوری کررہی ہے وزیراعظم اپنا منشی بھی فارغ نہیں کرپارہے۔ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں‘ ملک کا وزیراعظم اور وزیر خزانہ کون ہے صحیح جواب پر کروڑ روپے نعام دیں گے شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے یہ صرف اس سازش کا نہیں بتا رہے کہ تین ہزار کروڑ روپے ان کے اکاؤنٹس میں کیسے آیا۔
فواد چوہدری