دنیا کے مقابلے کیلئے اپنی قوت میں اضافہ کرنا ہو گا : فضل الرحمن

دنیا کے مقابلے کیلئے اپنی قوت میں اضافہ کرنا ہو گا : فضل الرحمن
 دنیا کے مقابلے کیلئے اپنی قوت میں اضافہ کرنا ہو گا : فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا کے مقا بلے کیلئے اپنی قوت میں اضا فہ کر ناہو گا‘ہم مسالک میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں‘ہمیں مغربی ایجنڈے کیخلاف جدوجہد جا ری رکھنی ہوگی‘مغربی یا سیکولردنیا کے عزائم کی نشاندہی کرتے رہیں گے۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں دنیا کے مقا بلے کیلئے اپنی قوت میں اضا فہ کر ناہو گا۔ اس موقع انہوں نے خاص طور پر بیرونی ممالک کے پاکستان مخالف ایجنڈے کے حوالے سے کہا کہ ہم مسالک میں تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مغربی ایجنڈے کیخلاف جدوجہد جا ری رکھنی ہوگی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مغربی یا سیکولردنیا کے عزائم کی نشا ندہی کرتے رہیں گے

مزید :

صفحہ اول -