وزیر اعظم ، نواز شریف کے کٹھ پتلی ، اسحاق ڈار کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے : عمران خان

وزیر اعظم ، نواز شریف کے کٹھ پتلی ، اسحاق ڈار کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے : عمران ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف خوفزدہ ہیں اسحاق ڈار کہیں پہلے کی طرح اپنی زبان نہ کھول دیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں اشتہاری اور منی لانڈرنگ کے سنگین جر ا ئم میں ملوث قرار دیا اور کہا نواز شریف ان کے مستعفی ہونے سے خوفزدہ ہیں،گزشتہ روز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ نواز شریف کے کٹھ پتلی ہیں، نواز شریف منی لانڈرنگ کے مز ید انکشافات سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے انہیں ڈر ہے کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح منہ نا کھول دیں، ساتھ ہی عمران خان نے وزیر خزانہ پر الزام عائد کرتے ہوئے انہیں منی لانڈرنگ کے سنگین جرائم میں ملوث اور اشتہاری بھی قرار دیا۔دوسری جانب گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں جس پر ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا۔

عمران خان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام (س)نے آئندہ الیکشن میں متفقہ طور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، مو لاناسمیع الحق کے گھر ہونیوالی ملاقات میں عمران خان کے علاوہ پرویز خٹک بھی موجود تھے۔مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے صدر ریاست کا دور ہ برطانیہ ، مسعود خان رقص و سرور کی محفل سے لطف اندوز ہوتے رہے،اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھاپی ٹی آئی اورجے یوآئی(س)میں بہت سے معاملات پرہم آہنگی ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام سیاستدانوں کوایک پیج پرہوناہوگا ،پاکستان کوکرپشن سے پا ک کرناہم سب کی ذمہ داری ہے، دینی علوم کے اداروں کے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے چاہتے ہیں،انہوں نے اس موقع پر خیبرپختونخوامیں جمعیت علمائے اسلام (س)کی جانب سے اسلامی اقدام کی حمایت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا مشترکہ طور پرآنیوالے چیلنجز کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔

فیصلہ

مزید : صفحہ اول