جون 18ء تک ہیپاٹائٹس کے 1لاکھ مریضوں کو گھروں میں ادویات دینے کا ہدف پورا کرینگے : شہباز شریف

جون 18ء تک ہیپاٹائٹس کے 1لاکھ مریضوں کو گھروں میں ادویات دینے کا ہدف پورا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید اصلاحات اوراربوں روپے کے وسائل کی فراہمی کے باعث صوبے میں صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری آئی ہے اورعوام کو ہیپاٹائٹس کے موذی مرض سے محفوظ رکھنے اور علاج معالجہ کیلئے پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کامیابی سے جاری ہے ،ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات ان کی دہلیز پر مہیا کی جارہی ہیں اوراب تک 15ہزار مریضوں کو ادویات ان کے گھروں میں پہنچائی گئی ہیں اورجون 2018ء تک ہیپاٹائٹس کے 1 لاکھ مریضوں کو انکے گھروں پر ادویات کی فراہمی کا ہدف پورا کرینگے۔وہ ویڈ یولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدر آمد اور ہیلتھ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت 5 ہزار مریضوں کو مفت ادویات انکے گھروں پر مہیا کی جاچکی ہیں اور مریضوں کو معیاری ادویات کی انکے گھروں میں فراہمی پنجاب حکومت کا ایک تاریخی اقدام ہے۔ملک کی 70سالہ تاریخ میں پہلے کبھی مریضوں کو ٹی سی ایس کے ذریعے ان کے گھروں میں ادویات فراہم نہیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھا م کیلئے ہیپاٹائٹس کنٹرول آرڈیننس کا اجراء کیاگیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ آرڈیننس کے نفاذ اوراس پر عملدر آمدکو یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ادویات کی خریداری ،ترسیل اور فراہمی کا ڈیجیٹل نظام بنایاگیا ہے اور اب عام آدمی کو بھی وہی ادویات مل رہی ہیں جو اشرافیہ استعمال کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا جدید نظام متعارف کرایاگیا ہے ۔لاہور ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو جدید خطوط پر استوار کردیاگیاہے جبکہ باقی لیبز کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اور پنجاب ہیلتھ فسیلیٹرز مینجمنٹ کمپنی کو پوری طرح فعال کردیاگیاہے ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ محکمہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کےئرکی استعداد کار بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات کیے جائیں اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹس کیلئے مینجمنٹ کورس کا پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے ۔سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کےئر علی جان خان نے صحت کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ13مقامات پر تنصیب کیلئے انسی نریٹرز پہنچ چکے ہیں اور ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ہیرسیلون،بیوٹی پارلرز اورباربرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر،معاون خصوصی ملک محمد احمد خان،چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹریز صحت، محکمہ صحت کے اعلی حکام اورمتعلقہ افسران نے سول سیکرٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
شہبازشریف

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے الوداعی ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے پاک ترک تعلقات کے فروغ کے لئے بھرپورکردار ادا کرنے پر ترکی کے سفیرصادق بابر گرگن کی خدمات کی تعریف کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک ترک تعلقات کے فروغ کیلئے صادق بابر گرگن کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اورآپ پاکستان کے عظیم دوست کے طو رپر ہمارے دلوں میں رہیں گے اورہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترک سفیر نے پاک ترک تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدلنے کے حوالے سے موثر کردار ادا کیا ہے۔ ترک سفیر نے دو طرفہ معاشی تعاون بڑھانے کیلئے انتھک محنت کی ہے اور آپ کے دور میں دو طرفہ معاشی تعاون کا عظیم سفر آگے بڑھا ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اور پنجاب کے عوام کی نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں اور آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین برادارنہ دوستی کا سفر تاریخی ،مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھا ہو اہے اور دونوں ملکوں کی دوستی اپنی مثال آپ ہے ۔ پاکستان اور ترکی باہمی احترام ، محبت اور پیار کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ۔
ترک سفیرملاقات

مزید :

صفحہ اول -