اسحق ڈار کا استعفیٰ دینے سے انکار
لندن(مانیٹرنگ ڈٖیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایات کے باوجود وزیر خزانہ اسحق ڈار نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ہے۔وزیر خزانہ اسحق ڈار کے وزارت سے مستعفی ہونے کی اطلاعات پر وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی علالت کے باعث قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پہلے اسحاق ڈار استعفیٰ دینے پر راضی ہوگئے تھے تاہم اب وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اسحق ڈار کو پاکستان میں نہ ہونے پر استعفیٰ دینے کا کہا تھا تاہم انہوں نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ کا موقف ہے کہ استعفے سے غلط پیغام جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے گفتگو کے بعد اسحق ڈار کو استعفے کا کہا تھا۔نوازشریف نے وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کی تجویز بھی دی تھی۔
اسحق ڈار