حکومت مفلوج ہو چکی،قبل ازوقت انتخابات ناگزیر ہیں، شاہ محمودقر یشی

حکومت مفلوج ہو چکی،قبل ازوقت انتخابات ناگزیر ہیں، شاہ محمودقر یشی

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے انکے پاس قبل ازوقت انتخابات کے سواکوئی آپشن نہیں ‘تحریک انصاف انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور انشا اللہ ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی موجودہ حکومت نے صرف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ،غریب عوام کیلئے انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے عوام سخت مایوس ہو چکے ہے اب عوام کی نظریں تحریک انصاف اور عمرا ن خان پر لگی ہوئی ہے۔کرپٹ اور چور حکمرانوں سے عوام نجات چاہتے ہے اسی لیے تحریک انصاف میں جوق در جوق عوام شمولیت اختیار کر رہے ہیں، خود کو جمہوریت کی چیمپئن سمجھنے والی نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کرپشن کو فروغ دینے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عدل و انصا ف پر مبنی معاشرے کے قیام پر توجہ دیتیں تو آج ملک ترقی کی دوڑ میں کہیں آگے نکل گیا ہوتا۔

شاہ محمود

مزید : صفحہ اول