ہم نے عدلیہ کا احترام کیا جبھی تو آج گھر بیٹھے ہیں ، یوسف رضا گیلانی

ہم نے عدلیہ کا احترام کیا جبھی تو آج گھر بیٹھے ہیں ، یوسف رضا گیلانی

ملتان(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف عدلیہ کا احترام نہیں کرتے تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم بھی نہ کریں، ہم نے احترام کیا ہے جبھی تو آج گھر بیٹھے ہیں۔ اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عدلیہ اور اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھا ہے، نواز شریف بھی پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، ان کا تو کورم ہی پورا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک سیاستدان خود کو بھٹو سے بڑا لیڈر کہتا ہے، حالانکہ قائد اعظم کے علاوہ بھٹو سے بڑا کوئی لیڈر نہیں، تبدیلی کے دعویدار کیسی تبدیلی لائیں گے؟انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل صرف الگ صوبہ ہے، پیپلز پارٹی کو انتخابات میں اکثریت حاصل ہوئی تو جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : صفحہ اول