قبل از وقت الیکشن ،لگتا ہے پی ٹی آئی والوں کو ہارنے کی جلدی ہے ، طلال

قبل از وقت الیکشن ،لگتا ہے پی ٹی آئی والوں کو ہارنے کی جلدی ہے ، طلال

لاہور( این این آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فون کالز پر ڈرانے دھمکانے کی بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے اور اگر لوگ شکایت کررہے ہیں تو اس میں ضرورحقیقت بھی ہوگی،کسی پر انگلی اٹھانے کی بجائے چاہتے ہیں ہر کوئی حد میں رہ کام کرے، پہلے بھی نواز شریف کا نہیں پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نئی مردم شماری سے (ن) لیگ کو نقصان ہوا ہے،اس سے (ن) لیگ کو اپنی نوسیٹیں قربان کرنا پڑی ہیں۔ لیکن ہم نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے، نئی مردم شماری سے چھوٹے صوبوں کو سیٹیں مل رہی ہیں لیکن (ن) لیگ نے چھوٹے صوبوں کو سیٹیں ملنے پر مزاحمت نہیں کی۔

طلال چودھری

مزید : صفحہ اول