بچوں کا عالمی دن آج پوری دنیا میں منایا جائے گا

بچوں کا عالمی دن آج پوری دنیا میں منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بچوں کا عالمی دن آج پوری دنیا میں منایا جارہا ہے اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی دینا اور حکومتوں کو اس حوالے سے اقدامات لانے کی ضرورت پر زور دینا ہے ۔1954 سے اس دن کا آغاز باقاعدگی سے ہر سال بیس نومبر کو منایا جاتا ہے جبکہ 1959ء کو اس کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں اس دن کو باقاعدہ منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ دن اقوام متحدہ کی منظوری کے تحت منایا جارہاہے۔ بچو ں کے عالمی دن کے موقع پر نہ صرف حکومتی سطح پر سیمینارز کا انعقاد کرکے بچوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں جبکہ این جی اوز بھی اس دن کی مناسبت سے اپنا کردار ادا کرتی ہیں اور اس سے وابستہ افراد کو منظر عام پر لا کر ان کے حقوق کے متعلق آگاہی دی جاتی ہے جبکہ دنیا بھر کی حکومتوں نے اس حوالے سے قانون سازی بھی کررکھی ہے۔1989 سے ہر سال اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں بچوں کے حقوق بارے ممالک سے رپورٹ طلب کی جاتی ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا اقدامات کررہے ہیں اور ان کی کارکردگی کیسی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -