عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق دسمبر سے پھرشروع

عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق دسمبر سے پھرشروع

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک اور2ہزار ریال کی شرط یکم دسمبر سے دوبارہ لازمی ۔ملک بھر کے ٹریول ٹریڈ سے وابستہ ہزاروں افراد کے احتجاج کے بعد سعودی قونصلیٹ نے ایک ماہ کی چھوٹ دے دی تھی یکم دسمبر سے دوبارہ بائیو میٹرک کروانے کا آغاز ہو رہا ہے جس پر عمرہ ایجنٹوں کی تشکیل کردہ ایکشن کمیٹی نے 25نومبر سے ملک گیر احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے ،گزشتہ روزسلام آبادمیں ہونے ولے اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا،فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی سفیر سے مطالبہ کیا جائے گا کہ بائیو میٹرک کے نظام کو نادرا کے نظام کے ساتھ جوڑ دیا جائے یا مکمل ختم کر دیا جائے ،45سال سے زائد عمر اور12 سال سے کم عمر افراد کے لیے بائیو میٹرک کی چھوٹ کا خیر مقدم بھی کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر