وزیر اعلیٰ کا کالا شاہ کاکو کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کالا شاہ کاکو کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی او تعزیت کا راظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔