نواز شریف پاکستان کا اثاثہ ہیں

نواز شریف پاکستان کا اثاثہ ہیں

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 2018ء کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں اسی لئے وہ قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے کہا کہ جن کی اپنی جماعت تحلیل ہو رہی ہے وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان شیر ہے جو آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو بھاگنے پر مجبور کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کا اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی توجہ 2018ء کے عام انتخابات کی تیاری پر مرکوز ہے وہ کسی ریاستی ادارے کے ساتھ تصادم نہیں کرے گی۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہم جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد کی قیمت چکا رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر