سی پیک قدرت کی عظیم نعمت ہے

سی پیک قدرت کی عظیم نعمت ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ سی پیک قدرت کی عظیم نعمت ہے،پاکستان اور خطہ کے دیگر ممالک عنقریب اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گے،دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے طلباء کو انفرمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا، اساتذہ اپنے فرائض منصبی محنت، خلوص اور دیانتداری سے سر انجام دیں، طلباء میں حکیم الامت علامہ ڈاکٹر امحمد اقبال کے افکار کر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں تنظیم اساتذہ کے زیر اہتمام آٹھویں تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے کہا کہ معیار تعلیم کی بلندی اور نئی نسل کی اچھی تربیت کے لئے اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -