گرین منصوبے میں کروڑوں کی کرپشن

گرین منصوبے میں کروڑوں کی کرپشن

  



باجوڑ ایجنسی(آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور پرویز خٹک عوامی نیشنل پارٹی کے خاتمے کے خواب نہ دیکھیں عوامی نیشنل پارٹی فوجی ڈیکٹیرز اور دہشت گرد ختم نہ کرسکے موسمی سیاستدانوں کی کیا مجال کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کو ختم کریں موجودہ صوبائی حکومت کی وجہ سے خیبرپختونخوا مالی بحران کی شکار ہے صرف صوبائی محکمہ صحت کو ادویات اور دیگر سازوسامان کیلئے دس ارب روپے درکار ہے جو دے نہیں سکتی ، گرین خیبرپختونخوا کے ذریعے درختوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی اب کرپشن چھپانے کیلئے لگائے گئے پودوں کا ستیاناس کردیا پاکستان کی تاریخ میں جتنی کرپشن خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت نے کی اس کی مثال نہیں ملتی قبل کسی کابھی چور دروزے سے اقتدار میں آنا قبول نہیں اقتدار میں آنے کیلئے آئینی جمہوری اور سیاسی دروازہ استعمال کیاجائے اور آئینی جمہوری اور سیاسی دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کو سربہ چشم تسلیم کریں گے اداروں کی ٹکراؤ ملک کی سا لمیت کے خلاف ہے اور ایسے حالات میں اداروں کا ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اداروں کو اعتماد میں لے کر اس ملک میں جمہوری تسلسل کو آگے بڑھایا جائے صرف ایک صوبے کا نہ سوچا جائے ہمیں پنجاب کی ترقی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پنجاب کی ترقی کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور قبائلی علاقوں کی ترقی پر بھی سوچا جائے۔اس موقع پر نعمان الحق کاکاخیل ایڈوکیٹ اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کااعلان کیا جلسے سے میاں افتخار حسین، شاہد خٹک، جمعہ خان، خوشحال خان نے بھی خطاب کیا جلسے میں سابق وفاقی وزیر مسعود عباس، سابق ایم پی اے پرویز احمد خان، سابق ایم پی اے خلیل عباس، سابق صوبائی وزیر اقبال حسین خٹک، سابق ایم این اے انجینئرطارق خٹک، جمال خٹک، انجینئرحامد، اعجاز حسین اور ملک آفتاب بھی موجود تھے۔

امیرحیدر ہوتی

مزید : صفحہ آخر