وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی

وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی

  



حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وفاقی حکومت کا تصور کہیں نظرنہیں آ رہا، عدالت نے کہا کہ دھرنے والوں کو ہٹاو،اسی عدالت نے یہ بھی کہاکہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینر رہنمامولابخش چانڈیو کا کہنا تھاکہ پنجاب کے وزرا تعصب کی باتوں کوہوادیتے ہیں،خیبر پختونخوا میں جو دعوے کیے وہ جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں خواتین کی جتنی توہین ہوئی کہیں نہیں ہوئی۔مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پرالزامات لگانیوالے تھک گئے،ہم گالیاں نہیں دیتے پاکستان کی سالمیت کی بات کرتے ہیں۔سینر رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت کولاحق خطرات ختم نہیں ہوئے، پیپلزپارٹی ہردورمیں سرگرم رہی ہے،کہاگیاپیپلزپارٹی ختم ہوگئی تو پھر آج کون سی جماعت نظرآرہی ہے؟یہ پیپلزپارٹی کی جماعت ہی ہے جو ہر جگہ نظر آرہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر