محکمہ آبپاشی پنجاب میں رشوت لیکر جعلی بھرتی کرنے کا انکشاف

محکمہ آبپاشی پنجاب میں رشوت لیکر جعلی بھرتی کرنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(عدیل شجاع)محکمہ آبپاشی پنجاب میں رشوت لے کر جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے،سی سی یوڈویژن شیخوپورہ میں 25 آسامیوں کا اشتہار دے کر90 بھرتیاں کرلی گئیں ،موجودہ ایکسیئن کی سابق ایکسیئن عاطف علی خان کی طرف سے کی گئی تمام بھرتیوں کو جعلی اور فراڈ قرار دیدیاگیا،اکاؤنٹ آفیسر شیخوپورہ کو مذکورہ ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب کی سی سی یوڈویژن شیخوپورہ میں رشوت لے کر بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے سی سی یوڈویژن شیخوپورہ کے سابق ایکسیئن عاطف علی خان اور سابق ہیڈ کلرک لیاقت علی ڈوگر نے مبینہ طور پر 25 آسامیوں کا اخبارمیں اشتہار ہونے کے باوجود90 افراد کو درجہ چہارم کی نوکری کیلئے بھرتی کرنے پر فی کس تین لاکھ روپے وصول کرتے ہوئے دو کروڑ روپے کی کرپشن کی ،یہاں یہ امر انتہائی قابل ذکر ہے کہ محکمہ کی جانب سے درجہ چہارم کی اسامیوں کے لیے پہلے 25 اسامیوں کا اشتہار دیا جاتا ہے اور بعد میں متعلقہ ایکسئین عاطف علی اور ہیڈ کلرک لیاقت ڈوگر کی طرف سے بغیر کسی اشتہار اور قوانین و ضوابط 90 مزید افراد کو بھرتی کیا جاتا ہے۔جبکہ اعلیٰ افسران سے اس خلاف ضابطہ بھرتیوں کو چھپانے کیلئے مذکورہ درجہ چہارم کے ملازمین کی حاضری کو بھی کئی ماہ تک چھپایا جاتا رہاجبکہ موجودہ ایکسئین سی سی یوڈویژن شیخوپورہ محمد اسماعیل کی جانب سے ان تمام بھرتیوں کو غیر قانونی ،جعلی اور فراڈ ڈکلیئر کیا گیا ہے اور 21.07.16 کو ہونیوالی ان تمام بھرتیوں کو 19.09.17 کو فراڈ قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر کو ان تمام ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم بذریعہ لیٹر نمبر1716/30.E.1 کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -