کوئٹہ: دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ کے علاقے نیو پشتون آباد اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور فرنٹیئر کور(ایف سی) نے گھر گھر تلاشی شروع کر د ی ۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور ایف سی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر تصور ستار نے مشترکہ میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا پشتون آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جس میں مقامی عمائدین اور لیڈی اہلکاروں کی خدمات اور ایف سی کی مدد اور تعاون حاصل ہے جبکہ سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ گزشتہ روز کلی دیبہ میں سرچ آپریشن کے دوران مقامی لوگوں نے مز ا حمت کی تھی، کمیونٹی کی شرکت کے بغیر آپریشن نہیں کیا جاسکتا، چاہتے ہیں کوئٹہ کے سارے علاقوں کو تحفظ فراہم کریں، دہشت گردی کی کارر و ا ئیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، ہم نے اس طرح کے مزید سرچ آپریشن کی پلاننگ کی ہوئی ہے۔