حرمین شریفین کی حفاظت سعودی عرب سمیت تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری: سعودی سفیر

حرمین شریفین کی حفاظت سعودی عرب سمیت تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری: سعودی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)سعودی سفیر محمد بن نواف بن سعید المالکی نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے دفتر راوی روڈ کا دورہ کیا جہاں مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا ۔ سعودی سفیر کو جمعیت کی دینی ،دعوتی، رفاہی اور زرائع ابلاغ کے میدان میں جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔ جسے سعودی سفیر نے خوب سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین تمام مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکزہے ،اسکی حفاظت سعودی عرب سمیت تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے ۔سعودی قیادت حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دے رہی ہے ۔علماء انبیاء کے وارث ہیں‘ دعوت وتبلیغ میں حکمت اور بصیرت سے کام لینا چاہیے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا‘ ہم یہ خدمات بھلا نہیں سکتے۔ دہشت گردی کے خلاف ہمیں مشترکہ جد وجہد کرنا ہو گی‘ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -