الیکشن میں پورے پنجاب سے امیدوار کھڑے کریں گے: پرویز الٰہی

الیکشن میں پورے پنجاب سے امیدوار کھڑے کریں گے: پرویز الٰہی

  



کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 131سمیت پنجاب بھر کے حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی اور ہمارے امیدوار کامیابی حاصل کرکے اگلی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ضلعی سینئر نائب صدر چودھری ساجد فاروق ڈھلوں کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران چودھری پرویز الہی نے کہا کہ حکومتی اراکین نے انتخابات سے قبل تختیاں لگا کر ووٹروں کو سبز باغ دکھانا شروع کر دیئے ہیں لیکن عوام جانتے ہیں کہ پنجا ب کی حقیقی ترقی صرف ہمارے دور حکومت میں ہی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں کے زریعے عوامی مسائل حل نہیں بلکہ اپنی تجوریاں بھرنے کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدائت کہ وہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں تا کہ عوام کو چوروں سے نجات دلائی جا سکے۔

مزید : صفحہ آخر