18ء میں اپنی کارکردگی لیکر عوامی عدالت میں پیش ہونگے: عابد شیر علی

18ء میں اپنی کارکردگی لیکر عوامی عدالت میں پیش ہونگے: عابد شیر علی

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی وزیرمملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے 18ء میں اپنی کارکردگی کو لیکر عوام کی عدالت کے سامنے پیش ہوں گے یقین ہے باشعور عوام ہمیں مایوس نہیں کریں گے، عوامی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں، پہلے اٹھارہ، اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ تھی اب لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے اور عوام ہمیں ہاتھ اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں، آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ ن جیتے گی اور اگلے وزیراعظم نوازشریف ہی ہو نگے ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کیا ہے ملک میں بڑے بڑے ترقیاتی کام اور میگا پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں، نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا ہے،گزشتہ روز اپنے آفس میں کھلی کچہری کے موقع پر انکا مزید کہنا تھا ملک میں نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں انکی مثال نہیں ملتی۔ آج کا فیصل آباد 2013ء کے فیصل آباد سے یکسر مختلف ہے۔

عابد شیرعلی

مزید : صفحہ آخر