ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر کو ہوگی

  



کراچی، لا ہور (صباح نیوز، جنرل رپورٹر)اسلامی سال کے تیسرے مہینے ربیع الاول کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پاکستان میں 12 ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر2017 کو ہوگی اتوار کے روز مر کزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں کراچی میں منعقد ہوا جس میں علمائے کرام اور ماہرین فلکیات نے شرکت کی۔اجلاس میں ربیع الاول کے چاند کی شہادتیں ملتان، قلات، ژوب، جیوانی اور کراچی سے موصول ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں 12 ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر کو ہوگی۔اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ چاندکی شہادتیں ملتان،قلات، ژوب، جیوانی اور کراچی سے موصول ہوئی ہیں۔

ربیع الاول

مزید : کراچی صفحہ اول